فول پروف سکیورٹی؛ پنجاب بھر کی جیلوں میں جدید کیمرے نصب کرنے کا حکم

لاہور: پنجاب بھر کی جیلوں کو 100 فیصد محفوظ بنانے کے لیے جدید کیمرے نصب کرنے کا حکم دے دیا گیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جیلوں کے ایک ایک انچ کو کیمروں کی کوریج میں لایا جائے گا۔ تمام دفاتر، قیدیوں کی بیرکس، سکیورٹی وال، جیمرز ایریا، کچن، اسپتال، لائبریری اور سب راستے سرویلنس میں آئیں گے۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیر صدارت جیل ریفارمز کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن عاصم رضا اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس یں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کی 43 جیلوں میں 4500 جدید کیمرے نصب ہوں گے۔ ہائی سکیورٹی زون کی طرز پر تمام مقامات کیمروں کی مانیٹرنگ میں ہوں گے ۔ کیمروں کی تنصیب سے جیل میں کی جانے والی ہر حرکت سرویلنس میں آئے گی۔ نئے نصب کیے جانے والے کیمرے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔ مانیٹرنگ کے لیے تمام جیلوں، آئی جی جیل آفس اور محکمہ داخلہ میں کنٹرول روم قائم ہوں گے۔

About nawab news hd

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow