سکوک بانڈز کی ادائیگیاں ہوگئیں اب پاکستان کو ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں، وفاقی وزیر

اسلام آباد: وفاق نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے سکوک بانڈز کی ادائیگیاں کردی ہیں، اب پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،  وزیر مملکت برائے خزانہ نے مزید کہا کہ جب حکومت سنبھالی تھی تو اس وقت ڈیفالٹ کا خطرہ موجود تھا،لیکن اب سکوک بانڈز کی ادائیگیاں کردی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بحالی اور تعمیر نو کیلئے 16 ارب ڈالرز درکار ہیں، سیلاب کے بعد بحالی و تعمیر نو میں کئی سال کا عرصہ لگے گا۔وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قرضے کی اگلی قسط اس وقت ملے گی جب آئی ایم ایف بورڈ منظوری دے گا، عالمی بینک، اے ڈی بی سمیت دیگر اداروں سے بھی بات چیت جاری ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow