پاکستان مرکزی مسلم لیگ تحصیل بورے والا کا ورکرز کنونشن مقامی میرج ہال میں منعقد ہوا

بورے والا(محمد رضوان اللہ کی رپورٹ کے مطابق )پاکستان مرکزی مسلم لیگ تحصیل بورے والا کا ورکرز کنونشن مقامی میرج ہال میں منعقد ہوا جس میں مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی راہنماءحافظ عبدالرﺅف،حلقہ این اے 157 سے امیدوار قومی اسمبلی ڈاکٹر ابوذر سلیم،امیدوار حلقہ پی پی 229 حاجی محمد اسلم،چوہدری عبدالصبور جنرل سیکرٹری پی پی 231،رانا قیصر منظور سلہریا امیدوار ایم پی اے پی پی 230 ساہوکا،شیخ عبدالرحمن امیدوار ایم پی اے پی پی 231،رانامحمد شفیق امیر جماعت ضلع وہاڑی اور دیگر راہنماوں کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی راہنماءحافظ عبدالروف اور این اے 157 سے امیدوار ڈاکٹر ابوذر سلیم نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو مخلص ہو کر نظریہ پاکستان اور دفاع پاکستان کیلئے امت کی نمائندگی کی صلاحیت رکھتے ہو اور وہ ملک کو موجودہ درپیش بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیں امت مسلمہ کو مظلوم فلسطینیوں کی مدد کیلئے اگے بڑھنا چاہیے اس موقع پر رانا محمد صادق امیدوار ایم پی اے پی پی 233 وہاڑی،مہر عابد سیال امیدوار ایم پی اے پی پی 232 ماچھیوال،چوہدری محمد عمران اکرم جوائنٹ سیکرٹری پی پی231،مرزا محمد شاہد سرپرست مرکزی مسلم لیگ بورے والا بھی موجود تھے

About nawab news hd

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow